i پاکستان

کوئٹہ، دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہ ہوسکیتازترین

December 26, 2024

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے علاقے اخترآباد میں گزشتہ روز دھماکے سے متاثر ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سیکیورٹی کلئرنس نہ ملنے کے باعث شروع نہ کیا جاسکا۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق گزشتہ روز مغربی بائی پاس کے علاقے اخترآباد میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 18 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ کے بیشتر علاقوں ائیرپورٹ روڈ، ہزار گنجی، نواں کلی، جناح ٹان اے ون سٹی سمیت کچلاک پشین زیارت میں بھی گیس کی سپلائی گزشتہ 17 گھنٹوں سے معطل ہے۔ حکام کے مطابق 18 انچ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کی جاسکی جس کے باعث گیس کی فراہمی معطل ہے تاہم تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔حکام کے مطابق پائپ لائن کے متاثرہ 8 فٹ کے حصے کو تبدیل کرنے میں 12 گھنٹے کا وقت درکار ہے تاہم سوئی سدرن کا عملہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی