i پاکستان

خیرپور، ڈاکو 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمیتازترین

January 20, 2025

خیر پور میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو زخمی کردیا اور 4 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ خیرپور کے علاقے ببرلوکے قریب گوٹھ جنڈان میں پیش آیا جہاں ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے زخمی افراد سے 4 بھینسیں بھی چھین کر لے گئے۔ واقعے کے خلاف شہریوں نے قومی شاہراہ پردھرنا دے دیا جس سے کراچی اور پنجاب جانیوالا ٹریفک بلاک ہوگیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی