i پاکستان

خیبرپختونخوا: موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئےتازترین

January 07, 2025

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے منگل کے روز سے کھل گئے۔میدانی علاقوں میں سکولز، کالجز اور جامعات میں دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ پہلے یکم دسمبر تک تعطیلات دی گئی تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی