i پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاکتازترین

January 14, 2025

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے۔مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ دہشت گردوں کے کسی بھی ممکنہ ساتھی کو پکڑا یا ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی