i پاکستان

خیبرپختونخوا میں خسرہ کی وباء پھیلنے لگی، 22 بچے جاں بحقتازترین

June 21, 2023

خیبرپختونخوا میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، صوبے میں 5 ماہ کے دوران 2 ہزار 616 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 22 بچے مہلک بیماری سے انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی، صوبہ بھر میں 5 ماہ کے دوران 22 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار 616 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خسرہ کے سب سے زیادہ 462 کیسز ڈی آئی خان، چارسدہ میں 317، پشاور میں 226 رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں روبیلا کے بھی 16 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرہ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے 14 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم کا آغاز کردیا گیا، اس دوران 9 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی