i پاکستان

خیبرپختونخوا کے سرکاری اور نجی کالجز اور جامعات میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں5جنوری تک توسیعتازترین

December 31, 2024

خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی کالجز اور جامعات میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی تمام نجی و سرکاری جامعات اور کالجز 5 جنوری تک بند رہیں گے۔محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ اعلی تعلیم نے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی