i پاکستان

خیبرپختونخوا 5 روپے میں فی یونٹ بجلی کا بنا کر دیتا ہے،بدلے میں وہی وفاق پورے پاکستان کو 70 روپے یونٹ بیچ رہا ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا دعویتازترین

December 31, 2024

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ وفاق کو 5 روپے میں فی یونٹ بجلی کا بنا کر دیتا ہے اور بدلے میں وہی وفاق پورے پاکستان کو 70 روپے یونٹ بیچ رہاہے ، 2017 تک ہمارے وفاق کے ذمہ 1500 ارب روپے بنتے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت قرض لیتی ہے اور ہم اتارتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کو جواب دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جتنا قرضہ خیبرپختونخوا کا 77 سال میں ہوا اتنا قرض شہباز شریف ایک ماہ میں لیتے ہیں، شہباز شریف کی حکومت نے 2 برسوں میں 27,000 ارب قرض لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنا قرض لینے میں خیبر پختونخواہ کو 2870 سال لگیں گے، شہباز شریف روپے کی قدر 175 سے 280 نہ کرتے تو خیبرپختونخواہ کا قرض 450 ارب روپے ہوتا۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے قرض اتارنے کا فنڈ بنایا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی