صوبہ خیبر پختونخوا میں سال2024 میں دہشت گردی کے 670 واقعات رپورٹ ہوئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 670 واقعات رپورٹ ہوئے۔ دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ڈی آئی خان میں پیش آئے۔کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں 121، بنوں میں 116اور خیبر میں 80 ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 212 شدت پسند مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ڈی آئی خان میں ہوئیں جہاں 80 شدت پسند مارے گئے۔بنوں میں 41 اور خیبر میں 23 شدت پسندوں کو قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں سال شمالی وزیرستان میں 19 شدت پسند مارے ۔ رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 204 اہلکار شہید جبکہ 383 اہلکار زخمی ہوئے۔پورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں رواں سال شدت پسندوں کے حملوں میں 174 عام شہری بھی شہید جبکہ 275 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشت گرد واقعات میں 149 پولیس اہلکار شہید اور 232 زخمی ہوئے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی