i پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی، محکمہ داخلہکا ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاریتازترین

August 01, 2023

خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی، محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔ باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خودکش حملے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گی، مراسلے میں تمام حکام کو سختی سے فوری عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی سی کو بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی سنگین صورت حال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا ہے۔ مراسلے میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ عوامی اجتماعات سمیت جلسے ، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی جبکہ اجازت ملنے کی صورت میں بھی سکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی