خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فرار کا راستہ بند ہونے پر دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق میجر عبداللہ شاہ نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید میجر عبداللہ شاہ کی عمر 33 سال اور کوہاٹ کے رہائشی تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کا عفریت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ا بہادر جوانوں کی شہادت سیکیورٹی فورسز کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی