چیف جسٹس آف پاکستان کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت (آج) جمعرات کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت (آج) جمعرات کو ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیںعدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے(آج) تک جواب طلب کر رکھا ہے۔خدیجہ شاہ نے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ کے ذریعے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی