بلو چستان کے ضلع خضدارمیں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے نا ئب رسالدار جان کی با زی ہا ر ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار میں مسلح افراد نے ٹائون ائیریا میں گاڑی پر فائرنگ کر کے نا ئب رسالدار عبدالحفیظ کرد کو قتل کر دیااور فرار ہوگئے مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی