چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے روسٹرم پر کہا کہ میں نے 27 سال قبل انصاف کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعت بنائی ، میں نے آج تک ایک گملا بھی نہیں توڑا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں خاتون جج کی عدالت گیا اور کہا میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں ، میں نے ردعمل میں جوش خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا تھا ، اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی