i پاکستان

کچے میں پولیس اور ڈاکوئوں کا گٹھ جوڑ ہے،ثبوت موجود ہیں، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانک کا دعویتازترین

November 13, 2024

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعوی کیا ہے کہ کچے میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔اپنے ایک بیان یمں انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پاس پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی موجود ہیں، حکومت ڈاکوئوں کے خلاف ایکشن نہیں چاہتی تو بتا دے ۔ممتاز چانگ نے کہا کہ کچے میں 1 ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن چیک پوسٹ پر ایک بھی اہلکار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے۔انہوں نے تھا کہ کچھ لوگ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ جو لوگ ڈاکوئوں کے ساتھ ہیں ان کی رپورٹس میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی موجود ہیں۔پی پی پی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ کہ میرے حلقے سے لوگ اغوا ہوئے اور 2 لوگوں کو زخمی کر دیا گیا، میری بھی بے عزتی ہے، کل کچھ نہ کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی