i پاکستان

قائمہ کمیٹی ہوابازی ، پائلٹس جعلی لائسنس سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیشتازترین

July 06, 2023

قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی میں پائلٹس جعلی لائسنس سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ۔جمعرات کے روز چیئرمین ہدایت اللہ کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پائلٹس جعلی لائسنس سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے 262پائلٹس جعلی لائسنس کے معاملے میں متاثر ہوئے، ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ متعدد پائلٹس سے زبردستی بیان لئے گئے ، پائلٹس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی اس کی ضرورت ہی نہیں تھی ، رپورٹ کے مطابق سول ایو ی ایشن قانون کے مطابق ہر قسم کی کارروائی کرسکتا تھا ، معاملے میں متعدد پائلٹس سٹوڈنٹس پائلٹ تھے ، ان کو جیل میں ڈال دیا ، سب کمیٹی کی فیلڈنگ کے مطابق ایف آئی آر غلط تھی اس کو واپس لیا جائے ، جعلی پائلٹس کا معاملہ واپس سول ایوی ایشن کو بھیجا جائے ، 180پائلٹس بحال ہوئے جبکہ 82ابھی بھی متاثر ہیں، اجلاس میں سینیٹر فیصل رحیم نے کہا کہ فیک پائلٹس کے معاملے پر وزیر کو بھی مس گائیڈ کیا گیا ، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ جو ایسا بیان دیں جس سے ملک کو نقصان پہنچا اس کو معافی مانگنی چاہیے ، جعلی لائسنس کے معاملے پر ملک اور ائیرلائن انڈسٹری کو اربوں کا نقصان پہنچا ، کمیٹی کے ممبران نے سب کمیٹی کی رپورٹ کو سراہا ، قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے معاملے پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی