وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے،پولیس کے بہادر جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔وفاقی وزیر اخلہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کلام چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، پولیس کے بہادر جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی