i پاکستان

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھالیاتازترین

July 07, 2023

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم آف پاکستان جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں سینئر ججز، اٹارنی جنرل، وکلا بھی شریک ہوئے ،جسٹس مسرت ہلالی 3سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات ادا کریں گی،واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری خاتون جج ہیں ، جسٹس مسرت کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی