i پاکستان

جسٹس فاروق کی تحریم الہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت سے معذرتتازترین

July 31, 2023

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے روبرو تحریم الہی کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی، جس میں مونس الہی کی اہلیہ نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی استدعا کی۔ جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ انہوں نے درخواست اس سفارش کیساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی کہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بینچ میں پیش کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ کی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ تحریم الہی کے پاس دوہری شہریت ہے، ان کے بچے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، جن سے ملاقات کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ مونس الہی کی اہلیہ کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریم الہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرکے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی