وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگرمیرے ذہن میں کوئی شبہ ہوتاتومذاکراتی کمیٹی کا حصہ کبھی نہ بنتا،میرا ایمان بہت مضبوط ہے۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہاجوکچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کے ذریعے سب کے سامنے ہوگا،میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی،اسکے بعد دیگر جماعتوں کے ہمراہ بھی ملے، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی