i پاکستان

جناح ہاوس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، شاہد احمد لغاریتازترین

May 29, 2023

ہلالِ احمر پاکستان کے زیر اہتمام ریڈکراس ریڈکریسنٹ کے عالمی دِن کی مناسبت سے پنجاب کے دِل لاہور میں میگا یوتھ اجتماع اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ہلالِ احمرکے رضاکار، مختلف سکولوں، کالج کے طلبہ و طالبات اور مختلف مکاتب فکر کی شخصیات میگا ایونٹ میں شریک ہوئیں۔آگاہی واک ایوب سپورٹس کمپلیکس سے لے کرجناح ہاس تک ہوئی۔واک کے شرکا نے قومی پرچم اور ہلال احمر کے جھنڈے، نعروں سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے. اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کی بیداری اور مثبت رویوں کے فروغ،بانی ہلال احمر پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ سردار شاہد احمد لغاری نیکہا کہ جناح ہاس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، شہدا کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔شہدا کی یادگاروں کی بے توقیری اور بے حرمتی ناقابل برداشت ہے.ہلالِ احمر پاکستان مثبت سوچ اور عملی اقدامات کے فروغ کا ضامن ہے۔ ریڈکراس ریڈکریسنٹ موومنٹ ہمیں انسانیت کی خدمت، انسانیت کی فلاح و بہبود اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہے۔ یہی درس ہر دین، ہر مسلک میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے جو کچھ بھی کیا اور کریں گے وہ دل سے کریں گے. انہوں نے کہا کہ ۔ ہم نے حالیہ رمضان المبارک میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں بلا امتیاز، بلا رنگ و نسل لاکھوں متاثرین کو راشن اور فیملی ٹینٹ سمیت گھریلو امدادی سامان فراہم کیا ہے۔ ہلال ِاحمر تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ریڈکراس ریڈکریسنٹ کے فانڈیشن ڈے کی تقریبات منعقد کررہا ہے۔۔اس موقع پر خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے موبائل وین بھی موجود تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی