i پاکستان

جمہوریت کیلئے آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی بیٹھک ضروری ہے،علی محمد خانتازترین

January 01, 2025

پی ٹی آئی رہنمائعلی محمد خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیٹھک ضروری ہے ۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ تمام سیاسی مسائل کی حل کی کنجی عمران خان کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے سیاسی ٹمپریچر کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلیے آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی بیٹھک ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کی جائے اور لیکشن کمیشن میں بھی ردوبدل کیا جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی