لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے مزید دو وکلا کے نام فہرست میں شامل کردیئے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے بنائی گئی فہرست میں وکلا کے ناموں کی تعداد 7سے بڑھا کر 9 کر دی گئی، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر اور سینئر وکیل وقار حیدر اعوان کا نام لسٹ میں شامل کردیا گیا۔دونوں وکلا کے نام پنجاب بار کونسل کے ممبر کی تجویز پر لسٹ میں شامل کیے گئے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 14دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وکلا کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی