i پاکستان

جب آپ کہتے ہیں کہ اگر اس ڈیٹ تک ہماری یہ بات نہ مانی گئی تو مذاکرات ختم سمجھیں یہ بلیک میلنگ ہی ہے، رانا احسان افضلتازترین

January 15, 2025

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ جب آپ ڈیڈ لائن اٹیچ کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر اس ڈیٹ تک ہماری یہ بات نہ مانی گئی تو مذاکرات کو ختم سمجھیں یہ بلیک میلنگ ہی ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ کے فیصلے کی بات کریں تو گورنمنٹ نے ان کی بانی سے ملاقات کرانے کی جو کمٹمنٹ کی تھی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوگئی، ہماری طرف سے تو کوشش ہو رہی ہے، انفرادی طور پر لیڈروں کے خدشات آتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی