جامشورو کے علاقے کوٹری میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے جانیوالی پولیس ٹیم پر اہل علاقہ کی جانب سے تشدد کے نتیجے میںدو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پر اہل علاقہ نے تشدد کیا۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، اہل علاقہ کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی