i پاکستان

جعلی رسیدوں کا کیس،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ پھر موخر، سماعت 17 دسمبر تک ملتویتازترین

December 07, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر ہو گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ سے متعلق جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی