i پاکستان

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہتازترین

December 11, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کی مدارس رجسٹریشن معاملے پر گفتگو ہوئی۔دونوں جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان سے رابطوں پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان اور دیگر اوزیشن سیاسی جماعتوں سے کسی بھی قسم کے رابطوں یا تعاون کی مخالفت کردی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق یہ مخالفت اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر گزشتہ ہفتے پشاور میں مشاورت کے دوران پارٹی رہنماں کی بحث کے دوران سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پارٹی رہنمائوں کو مولانا سمیت اپوزیشن سے رابطوں سے روکا جبکہ اسد قیصر اور دیگر رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا دفاع کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی