یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں کو مالاکاسا کیمپ منتقل کر دیا گیا۔تمام پاکستانی لڑکوں نے یونان میں پناہ کی درخواست جمع کرا دی، حادثے میں جاں بحق 5 پاکستانیوں کی میتیں ایتھنز منتقل کردی گئیں، لاشوں کو اگلے ہفتے ایتھنز سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔یونان کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں نے نجی ٹی وی سے دل دہلا دینے والے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتا تے ہوئے کہا 55 گھنٹے مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے، لیبیا سے یونان تک موت کا کھیل آنکھوں سے دیکھا۔کم عمر بچوں نے مزید کہا کہ نصیحت کرتے ہیں کہ بیرون ممالک جانے کیلئے کبھی بھی غیر قانونی راستہ اختیار نہ کریں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی