i پاکستان

یوم کشمیر کے بعد پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہتازترین

December 31, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی نے فروری میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس یوم کشمیر کے بعد ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس لاہور یا اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا، سی ای سی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ سمیت دیگر مسائل پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کی پنجاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی اپنا موقف واضح کرے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی