i پاکستان

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہتازترین

January 22, 2025

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو9.085ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.283ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.7فیصدزیادہ ہے، دسمبر2024میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.477ارب ڈالرریکارڈکیا جونومبرکے 1.461ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.1فیصد اوردسمبر2023کے 1.400ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.5فیصدزیادہ ہے۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں نیٹ وئیرکی برآمدات سے ملک کو2.566ارب ڈالر،ریڈی میڈگارمنٹس 2.044ارب ڈالر،بیڈوئیر1.580ارب ڈالر،سوتی ملبوسات 965ملین ڈالر،تولئے 530ملین ڈالراورسوتی دھاگاکی برآمدات سے 365ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی