نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب کے اراکین اسمبلی،وزرا،مشیران اور معاونین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو جائیگا۔ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کل( پیر کو) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 5لاکھ روپے ہو جائیگی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی