i پاکستان

ڈی چوک پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر پرامن احتجاجی مظاہرین پر گولیاں برسائیں، محمد اقبال خان آفریدیتازترین

December 11, 2024

پی ٹی آئی رہنما و ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال خان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر عام شہریوں اور پرامن احتجاجی مظاہرین پر گولیاں برسائی ہیں۔پرامن احتجاج کا راستہ روکا جا رہا ہے،مجبوراً بانی پی ٹی آئی کی کال پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر تحریک انصاف کو دبانے کے لیے فسطائیت ظلم اور جبر کی آخری حدوں کو چھوا جا رہا ہے۔اب سول نافرمانی کی تحریک کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور عمران خان کو غیر مشروط طور پر رہا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر حربوں کے باوجود عمران خان کو ابھی تک جھکایا نہیں جا سکا ہے۔وہ 25 کروڑ عوام کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی