i پاکستان

ڈی چوک احتجاج کیسز' پی ٹی آئی رہنمائوں شعیب شاہین، رئوف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیعتازترین

January 15, 2025

ڈی چوک احتجاج کیسز میں انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شعیب شاہین اور رئوف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگالہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔رئوف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی