i پاکستان

یہ بات بالکل ٹھیک ہے ملک میں ریموٹ کنٹرول جمہوریت چل رہی ہے،میاں جاوید لطیفتازترین

December 31, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ ملک میں ریموٹ کنٹرول جمہوریت چل رہی ہے، کیا پاکستان پر اس وقت مالیاتی اداروں سمیت عالمی دبائو نہیں ہے؟اگر حکومت کے ساتھ ادارے ہیں تو دوسری جانب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ ملک میں ریموٹ کنٹرول جمہوریت چل رہی ہے، بدقسمتی سے جمہوریت کو تین جانب سے کنٹرول کیا جارہا ہے، انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سمیت جمہوریت کو کنٹرول کرنے کی تین قسمیں ہیں، جس جمہوریت کی اہم بات کرتے ہیں اس کیلئے ورکر قربانی دیتا ہے لیکن حالات ایسے بن جاتے ہیں، کہ کمپرومائز ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ایک وقت آئے گا کہ بینیفشری بھی پچھتائیں گے، کیونکہ ملک میں ہائبرڈنظام نہیں چل سکتا، معیشت میں سکت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا 2014 سے 2017 تک ایک ادارہ نہیں تھا بلکہ دو اداروں نے مل کر بربادی کی۔

کیا پاکستان پر اس وقت عالمی دبا نہیں ہے اور کیوں ہے؟ آج اگر حکومت کے ساتھ ادارے ہیں تو دوسری جانب بھی بڑی قوتیں کھڑی ہیں، آج اگر ایک ساتھ انٹرنل اسٹیبلشمنٹ ہے تو دوسری جانب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہے۔میاں جاوید لطیف نے کہا ہم مذاکرات کے مخالف نہیں لیکن دبا ئومیں مذاکرات ہوں تو سخت مخالف ہیں، آج پاکستان پر مالیاتی اداروں سمیت دبا ئوڈالا جارہا ہے، فارن فنڈنگ کا کیس کیا تھا؟ فارن فنڈنگ پر کیوں پابندی لگائی جاتی ہے؟وہ پیسا آج بول رہا ہے، ایک لابنگ فرم ہائر کرکے ریاست کے خلاف جو آئندہ آنے والی امریکی رجیم کے ساتھ مل کر کیا جارہا ہے وہ قابل برداشت ہے؟ اگر سائفر لہرایا تھا تو امریکا کی منتیں کون کررہا ہے؟ امریکا کا غلام کون بنا ہوا ہے؟ اگر ریاست قائم دائم رہے گی تو رجیم چینج ، آئین قانون اور جمہوریت کی بات ہوگی۔انہوں نے کہا افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہورہا ہے، وہاں سے پاکستان کے اندر دہشتگردی ہورہی ہے، لیکن عمران خان کہتا آپ نے غلط کام کیا ہے، دو سالوں سے وہاں سے دہشتگردی رکنے کا نام نہیں لے رہی، کیا آپ کو پاکستان عزیز ہے یا وہ عزیزہیں؟

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی