مسلم لیگ کے مرکزی رہنمااور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے اینٹی کرپشن کورٹ میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی