پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو سنجیدگی سے لے،تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں 100 کے قریب ممبران ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کے پاس 100 کے قریب ممبران اسمبلی ہوں اور وہ مذاکرات سے فرار حاصل کرے یہ بدقسمتی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ اگر مسائل کا حل تلاش کرنا ہے تو پھر مذاکرات ہی آخری آپشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ۔احتجاج سے ملک معاشی اور اقتصادی لحاظ سے بہت پیچھے چلا جائے گا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی