i پاکستان

حکومت نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاتازترین

November 21, 2024

حکومت نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس(وی پی اینز ) کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری سمیت آن لائن سرگرمیوں سے سے جڑے شعبے اس فیصلے سے کیسے متاثر ہوں گے،آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بغیر ای کامرس ناقابل تصور ہے،وی پی این کی بندش سے ای کامرس مکمل بند ہوجائے گی۔وی پی این کی رجسٹریشن کے عمل سے ٹیکس کا دائرہ کار بھی بڑھے گا اور حکومت یا ریاست مخالف پروپیگنڈے کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔پی ٹی اے کے مطابق اس وقت ملک میں 25ہزار سے زائد وی پی این رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،ملک میں 25 لاکھ کے قریب فری لانسرزیا پھرایسے سافٹ وئیرڈویپلرز ہیں جو پاکستان سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈمیں رجسٹرڈ ہی نہیں۔ماہرآئی ٹی اینڈ سوشل میڈیاکاکہنا ہیکہ انٹرنیٹ پہ آج کل وی پی این کے بغیرنہ ای کامرس کا کوئی تصور ہے نہ آئی ٹی ایکسپورٹس کا نہ بزنس کا،اگر وی پی این مکمل طور پربندہوجاتا ہے تو کام ہمارا بالکل بند ہوجائے گا۔دنیابھرمیں تیز تیرین محفوظ ترین انٹرنیٹ کیلئے وی پی این یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کا استعمال عام ہے،آئی ٹی کی صنعت، فری لانسنگ اوردیگر آن لائن کاروبار کے لیے وی پی این ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی