جے یو آئی (ف )کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علما کو بٹھایا، علما میں کوئی تقسیم نہیں، کوئی ہمارے خلاف کھڑا نہیں ہوا بلکہ کھڑے کیے گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں حافظ حمد اللہ نے کہا مدارس رجسٹریشن پر حکومت کے ساتھ ایک ماہ مذاکرات کرتے رہے، 26 ویں آئینی ترمیم اور دینی مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہوا۔پارلیمنٹ سے بل پاس کرایا گیا، کسی نے شور نہیں مچایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہماری ناراضی حکومت سے ہے علما سے نہیں، ہم حکومت کی حمایتی جماعتوں سے بھی ناراض ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی