i پاکستان

حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں ہے، بیرسٹر سیفتازترین

December 31, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیر پا حل کیلئے کوشاں ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں فریقین تقریبا تمام نکات پر متفق ہیں، خیبر پختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپورکی کوششوں سے ایک صدی سے زائد پرانا تنازع پائیدارحل کے قریب ہے۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے سے علاقے میں مکمل امن قائم ہوگا، اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا، معاہدے کے بعد سڑک کھولنے کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی