وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹررانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اس ملک میں پرامن ترین انقلاب 8 فروری کو آگیا تھا، حکومت کو ان کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں، پی ٹی آئی والے کال دے کر پھنس گئے ہیں، یہ جلسہ نہیں کر رہے دھرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں رانا احسان افضل نے مزید کہا کہ یہ توکہہ رہے ہیں کفن باندھ کرآئیں گے، ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے، حکومت ان کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے گی، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، پی ٹی آئی والے ملک میں انتشارچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوئی مانگ ایسی نہیں ہے جو حکومت پوری کرسکے، یہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اگر رہائی ملے گی تو عدالتوں سے ملے گی، حکومت ہر ممکن حفاظتی اقدامات کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی