حکومت بلوچستان اور آن لائن سرچ انجن کمپنی گوگل کے درمیان صوبے کے نوجوانوں کو گوگل اسکالرشپ اور انٹرن شپ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو آئی ٹی مہارت کی فراہمی کیساتھ ساتھ نوجوانوں کوعصرجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آن لائن روزگارکے حصول کے قابل بنانا ہے جبکہ معاہدے کے تحت گوگل صوبائی محکمہ اطلاعات کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت بھی فراہم کرے گا۔ حکومت بلوچستان اورگوگل کے درمیان طے پائے گئے معاہدے پرسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی طیب لہڑی اورسیکرٹری اطلاعات محمدحمزہ شفقات نے صوبائی حکومت اور گوگل ٹیم لیڈرعمر فاروق نے گوگل کی جانب سے دستخط کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی