i پاکستان

حج پالیسی 2025 ،حج اخراجات 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوںگےتازترین

November 06, 2024

حج پالیسی 2025 کے تحت حج اخراجات 10لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔حج پالیسی کی منظوری کے بعد حج پر آنے والے اخراجات کی تفصیل کے مطابق حج پالیسی کے تحت عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہوگی، درخواست کے ساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر 14دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔ باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔حج پالیسی کے تحت خواتین بغیر محرم جا سکیں گی جس کے لیے والد یا شوہر کی طرف سے حلف نامہ دینا ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، حج پالیسی کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسینیشن کروانا بھی لازم ہوگا۔پرائیویٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت 30 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکیم کے لیے مختصر حج کی اجازت ہوگی جو 20 سے 25 دن تک ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی