حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی دیکھی گئی ہے اور پہلے چار روز میں 11,287 حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک کے 15 نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی ، جبکہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔ترجمان مذہبی امورنے یہ بھی کہا کہ عازمین حج کی آسانی کے لئے اندرون اور بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر میں خصوصی سہولت ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے۔ترجمان مذہبی امورکے مطابق 65 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کے لیے کرونا ویکسین کی لازمی شرط ختم، حج بدل اور دوبارہ حج کرنے کے خواہشمند افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی