i پاکستان

حیدر آباد، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین گرفتارتازترین

December 09, 2024

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی یوسی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا ، یوسی چیئرمین کے خلاف سائبرکرائم کا مقدمہ درج ہے۔تفصیل کے مطابق حیدرآباد میں سماجی ویب سائٹ پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر یو سی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔شاہ لطیف ٹائون یو سی ایک سو پندرہ کے چیئرمین شکیب قائمخانی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا، شکیب قائمخانی مسلسل سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹ کر رہا تھا۔ یوسی چیئرمین کے خلاف سائبرکرائم کا مقدمہ درج ہے، گرفتار یوسی چیئرمین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی