کندھ کوٹ میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مغوی فرمان بھیو نے اپنے اغوا کی وڈیو بنا کراہل خانہ سے 20 لاکھ تاوان مانگنے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ کندھ کوٹ میں مغوی فرمان بھیو کی ایک روز قبل رسیوں سے باندھی ہوئی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مغوی کو ڈھونڈ نکالا۔ پولیس مغوی کے پاس پہنچ گئی تو پتہ چلا کہ نوجوان کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ اغوا کا ڈرامہ رچا کر اہل خانہ اور پولیس سے تاوان مانگ رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مغوی کے مطابق اغوا کا ڈرامہ اس لیے کیا تھا کہ میں 70 ہزارکا مقروض تھا، پیسے نا ہونے کی صورت میں میں خود کو باندھ کر وڈیو وائرل کی تھی تاکہ گھر والے پیسے بھیجے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی