معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خلیفہ دوئم حضرت عمر فارق رضی اللہ عنہ کی ایک روایت کو زندہ کردیا ہے۔انہوں نے یہ بیان گورنر ہائوس سندھ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق راتوں کو اٹھ کر گلیوں میں چکر لگا کر دیکھا کرتے تھے کہ کون کس حالت میں ہے اور وہاں پر کیا ہو رہا ہے۔تقی عثمانی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے یہ توفیق ہمارے گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاحب کو بخشی کہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اس کو یہاں زندہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو اپنے ملک اور ملت کی فلاح کے لیے استعمال کریں، صرف پیسہ کمانا نہیں ہوتا بلکہ باہر سے ڈالرز یہ سمجھ کر کمائیں کہ ہمارا ملک محتاجی اور غلامی سے نکلے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی