i پاکستان

گورنر سندھ کا نئے سال میں مزید 5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز مفت کروانے کا اعلانتازترین

January 01, 2025

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نئے سال 2025 میں مزید 5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز مفت کروانے کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ شب نئے سال کی آمد پر گورنر ہائوس میں 40 منٹ سے زائد آتش بازی کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ۔گورنر کامران ٹیسوری نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے برس گورنر اینیشیٹو کو دو گنا بڑھا دیں گے، گزشتہ برس 9 لاکھ راشن بیگز تقسیم اور 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ نئے برس روزگار، صاف پانی، سستی بجلی کی فراہمی اور صفائی کو یقینی بنائیں گے، آئیے عہد کریں کہ نئے سال وطن عزیز کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی