i پاکستان

گوجرانوالہ، سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، پیشی پر آیا شخص جاں بحق، بیوی زخمی،ملزم گرفتارتازترین

December 20, 2024

گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے پیشی پر آیا ایک شخص جاں بحق اور اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق مرنے والا شخص قتل کے مقدمے کی پیشی پر آیا تھا جبکہ ملزم گھات لگائے بیٹھا تھا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ بعدازاں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس نے جائے وقوع پر ہی اعترافِ جرم کر لیا ہے۔ملزم نے کہا ہے کہ مقتول نے میرے بھائی کو بے گناہ قتل کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی