گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفوج ہو کر رہ گئی۔شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ رانڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے، سڑک کو آج ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، سکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنے کا انتباہ دیا ہے اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی