i پاکستان

فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرکے وہ کام کیا جو ملک دشمن 75سال میں نہ کرسکا،وزیراعظمتازترین

May 25, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9اور10مئی کو جو واقعات ہوئے ان پر تفصیل سے بریفینگ لی تھی، فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرکے وہ کام کیا جو ملک دشمن 75سال میں نہ کرسکا،سویلین تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ اور فوجی تنصیبا ت پر فوجی ایکٹ کے تحت سزا دی جائے گی، اگر ہم نے اپنا قومی فریضہ سرانجام نہ دیا تو ملک کو نقصان پہنچائیں گے۔ جمعرات کے رو ز گورنر ہاؤس پشاورمیں امن وامان سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میٹنگ پر تشریف لانے پر وفاقی و صوبائی وزراء کا مشکور ہوں، 9 مئی کو خیبرپختوانخوا میں دہشتگردوں نے حملہ کیا، ریڈیو پاکستان پشاور پر بھی حملہ کیا گیا، 9اور10مئی کو جو واقعات ہوئے ان پر تفصیل سے بریفینگ لی تھی، بعض وجوہات کی بناپر دورہ پشاور منسوخ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دوست نما لوگوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرکے وہ کام کیا جو ملک دشمن 75سال میں نہ کرسکا، وفاقی و صوبائی اداروں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ سول تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ٹریرسٹ ایکٹ کے تحت قانون کے مطابق سزادی جائے گی جبکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی ایکٹ کے تحت سزادی جائے گی، بارہاکہہ چکا کہ کسی بے گناہ کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا نہ کسی کے ساتھ زیادتی کی جائے گی، براہ راست منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی، یہ قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی، اگر ہم نے اپنا قومی فریضہ سرانجام نہ دیا تو ملک کو نقصان پہنچائیں گے، تباہ شدہ جگہوں پر جلد بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی