قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید کیخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگیا جس سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرسابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ ما رشل پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کارروائی سے تاثر زائل ہوگا کہ طاقت ور احتساب سے بالاتر ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی